قومی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا ہے،انہیں اسپتال سے اڈیالا جیل انتہائی سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کے سیل میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نصف شب کو اڈیالہ جیل سےپمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظر ثانی درخواست بعض اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button