عالمی

چلی میں نیول اہلکار نے گاڑی فیسٹیول میں لوگوں پر چڑھادی، 6 افراد ہلاک

چلی میں فیسٹیول کے دوران نیوی کے اہلکار نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گاڑی لوگوں پر چڑھانے کا واقعہ چلی کے ساحلی شہر وینا ڈیل مار میں پیش آیا، گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

چلی کے نیول حکام کی جانب سے حادثے میں نیوی اہلکار کے ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا البتہ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں 6 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button