قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کا شدید بارشوں کی بروقت پیشگوئی کیلئے ارلی وارننگ سسٹم فعال کرنےکا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید بارشوں کی بروقت پیش گوئی کے لیے ارلی وارننگ سسٹم فعال کرنےکا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں کہا کہ پوٹوہار ریجن سمیت کچھ شہروں میں زیادہ بارشیں ہونےکی پیش گوئی ہے، مون سون کے حوالے سے پیشگی اقدامات کر رہے ہیں، سیلابی صورتحال سے نمٹنےکے لیے تمام ادارے متحرک ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں کی حفاظت کے لیے والدین سے بھی کردار ادا کرنےکی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کوبارش کے دوران زیادہ پانی والی جگہ پر جانے سے روکیں، بچوں کو باہر اکیلے اور ایسی جگہوں پرنہ بھیجیں جہاں چھتیں کمزور ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button