قومی

باوقار روزگار کے فروغ، مزدور اداروں کی مضبوطی اور معاشی و ماحولیاتی تبدیلی کے دوران کسی بھی محنت کش کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، چوہدری سالک حسین

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی چوہدری سالک حسین نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ باوقار روزگار کے فروغ، مزدور اداروں کی مضبوطی اور پاکستان کی معاشی و ماحولیاتی تبدیلی کے دوران کسی بھی محنت کش کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فریڈرش ایبرٹ شٹفٹنگ (ایف ای ایس) پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ پانچویں قومی لیبر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جس کا موضوع ’’باوقار روزگار اور منصفانہ توانائی کی منتقلی‘‘ تھا۔ کانفرنس میں حکومت، مزدور تنظیموں، آجروں، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور دیگر اہم قومی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی منتقلی، مزدور حقوق، سماجی تحفظ، روزگار اور سماجی مکالمے سے متعلق چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button