ٹاپ نیوز

اسحاق ڈار کی سفارتی امور پر اجلاس کی صدارت، مؤثر رابطہ کاری کی ہدایت

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئندہ سفارتی مصروفیات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لیے جامع تیاری اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ آئندہ سفارتی مصروفیات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔وزیر خارجہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لیے مکمل تیاری، مؤثر رابطہ کاری اور آئندہ اقدامات پر مربوط انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button