قومی

خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا

خیبر پختونخوا کے مسائل پرپاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ، پیپلز پارٹی کے گورنر اور ن لیگ کے اپوزيشن لیڈر ایک پیج پر آگئے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اپوزیشن لیڈر عباداللہ خان نے مشترکا پریس کانفرنس میں وفاق سے صوبے کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفاق کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہمارا گناہ یہ ہےکہ ہم آپ کو گیس اور بجلی پیدا کرکے دے رہے ہیں؟

گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ ہم ریاست کو سستی گیس اور بجلی دے رہے ہیں، مائینز ہمارے پاس ہیں، ہمیں پانی کا شیئر مل جائےتو ہمیں گندم لینی کی ضرورت نہیں، درخواست ہےکہ اس مسئلے پر نوٹس لیں، ہمارے صوبےکیساتھ زیادتی ہوگی تو ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا دہشتگردی کےخلاف ہم جنگ لڑ رہےہیں، پولیس اور آرمی جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، صوبے کے لیے ہر ایک کے ساتھ بیٹھنے کو ہمیشہ تیار ہوں، وفاق اگر اس صوبے کا حق نہ دے تو یہ زیادتی ہوگی۔

گورنر بولے ایک طرف پیٹرول اور بجلی پرعوام سےقربانی مانگی گئی، دوسری جانب سی این جی پر بھی امتحان لیا جارہاہے، وفاق کے ساتھ رابطے میں ہوں، وفاق کو باربار کہا کہ یہ ہمارے صوبےکےساتھ زیادتی ہے، یہ رویہ بند ہونا چاہیے،۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا صوبےکے مسائل کےحل میں بھی شہباز کی اسپیڈ سےکام کریں، یہاں غریب کو روٹی نہیں ملےگی، سی این جی نہیں ملےگی تو یہ کہاں جائیں گے؟ اس وقت بڑے بھائی کا کردار کمزور ہے، بڑے بھائی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button