کھیلوں کی دنیا
ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف

ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلا دیش نے دوسری اننگ 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کےلیےکم از کم 75 اوورز میں 268 رنزبنانے ہوں گے، نجم الحسین شانتو نے 87 اورمومن الحق56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔
پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفیق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گر ی، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کے نعمان علی اورحسن علی کی ،3 3 وکٹیں ، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔



