پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان جاری، 100 انڈیکس 814.99 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 109053.95 پوائنٹس پر بند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان جاری رہا اور کے ایس سی 100 انڈیکس 814.99 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 109053.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،233 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،200 کی قیمتوں میں کمی اور 35 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1697.84 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 57.48 ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 155.56 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 33849.09 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1180.03 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 164257.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 11.08 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 368901309 حصص،بینک آف پنجاب کے 115553351 حصص اور سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے 93624112 حصص کا لین دین ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر 49.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔