کاروباری

ملکی معیشت کوآگے لیجانے میں نجی شعبہ کاکردارکلیدی ہے، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ کہ ملکی معیشت کوآگے لیجانے میں نجی شعبہ کاکردارکلیدی حیثت کاحامل ہے، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اوراہم اقتصادی اشاریوں سے معیشت کے استحکام کی عکاسی ہورہی ہے۔جمعہ کویہاں سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ’’دیوالیہ پن اور قرضوں سے متعلق قوانین ‘‘کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ ملکی معیشت کوآگے لیجانے میں نجی شعبہ کاکردارکلیدی حیثت کاحامل ہے، حکومت کاروباراورسرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے تمام سہولیات واقدامات کرے گی تاہم مداخلت کا عنصر کم سے کم ہوں گا اورنجی شعبہ ہی قائدانہ کرداراداکرے گا۔

انہوں نے کہاکہ قوانین کے اطلاق اورعمل درآمدمیں عدلیہ کاکرداربھی اہم ہے، فورتھ کلوژر کے حوالہ سے قوانین موجودہیں تاہم ان پرعمل درآمد نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اوراہم اقتصادی اشاریوں سے معیشت کے استحکام کی عکاسی ہورہی ہے۔خساروں میں کمی آئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے، پاکستان کی کرنسی مستحکم ہے، برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کاعمل جاری رہے گا،پائیدارنموکیلئے پالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے۔

وزیرخزانہ نے امید ظاہرکی کہ ایس ای سی پی کے زیراہتمام منعقدہ مشاورتی عمل کے نتیجہ میں دیوالیہ پن اور قرضوں کی وصولی سے متعلق قوانین اور طریقہ کار پر شرکا کی جانب سے مثبت اورمفید آراء سامنے آئیگی۔انہوں نے کہاکہ ہ قرضوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اور پائیدار نظام ضروری ہے۔ مالی مشکلات کا شکارہونے والے اداروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے، مالیاتی مسائل کا حل منظم اور دیرپا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بہترساکھ والے کاروبار اداروں کو دیوالیہ ہونے سے پہلے بچایا جائے اس حوالہ سے حکومت اپنا سہولیاتی کرداراداکرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button