کاروباری

بلوچستان بین الاقوامی اہمیت کاحامل بزنس گیٹ وے ہے ،وفاقی وزیر تجارت

وفاقی وزیر صنعت وتجارت جام کمال خان نے کہاہے کہ بلوچستان بین الاقوامی اہمیت کاحامل بزنس گیٹ وے ہے ،بلوچستان کے ذریعہ وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپ کے ساتھ تجارت ممکن ہے ،

وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ،اقتصادی زونز کے علاوہ اقتصادی پلان کیلئے سب کا کردار لازمی ہے ،جب تک اقتصادی ترقی نہیں ہوگی صوبے میں معاشی خوشحالی نہیں آئے گی ہمیں مصنوعی پی ایس ڈی پی کے رجحان کو ختم کرنا ہوگا اور صوبے بھر میں ایسے منصوبے شروع کرنا ہوں گے جس سے تمام لوگوں کو فائدہ مل سکے بلوچستان کی معاشی خوشحالی کیلئے ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران وممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال ومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمحمدایوب مریانی ،حاجی اخترکاکڑ ودیگر بھی موجود تھے ۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے اقتصادی پلان کیلئے سب کی تجاویزلینا چاہتے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی بلوچستان پر بھر پور توجہ ہے،ہمیں ایکسپورٹ پروموشن کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نےوفاقی وزیر احد چیمہ کی سربراہی میں اکنامک زونز کیلئے جائزہ کمیٹی تشکیل دی ہے

ہم ڈومیسٹک کامرس پالیسی کو بھی ری وایو کو رہے ہیں ہم ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ساتھ مل کر ضلع کی سطح پر کامرس کی بہتری کیلئے کام کریں گے ایک بات طے ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک لوکل انڈسٹریز اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی ممکن نہ بنائی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بین الاقوامی اہمیت کا حامل بزنس گیٹ وے ہے

،انہوں نے کہا کہ بلوچستان معدنیات سے مالامال صوبہ ہے۔آخر میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button