عالمی

ترک صدر کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ العربیہ اردو نے گزشتہ روز ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ صدر نے بات چیت میں کہاکہ شام کے تنازعے میں ایک نیا مرحلہ سکون کے ساتھ طے کیا جا رہا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ شامی حکومت کو مسئلے کے سیاسی اور مذاکراتی حل کے لیے اپوزیشن کے ساتھ فوری طور پر رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button