زلمی ویمن کرکٹ لیگ، ہزارہ ریجن فائنل میں پہنچ گئی، فائنل آج کھیلا جائے گا
زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ہزارہ ریجن نے پشاور تھنڈرز کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا آج فائنل کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی، زلمی فاؤنڈیشن اور ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں جاری زلمی ویمن کرکٹ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں ہزارہ کی ٹیم نے پشاور تھنڈرز کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ہزارہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے جس میں مومنہ کی 46 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔
پشاور تھنڈرز کی ٹیم کی جانب سے عروج نے 2 جبکہ سنبل اور عانیہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور تھنڈرز کی ٹیم ہزارہ کی ٹیم کے 76 رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 62 رنز بنا سکی جس سے فائنل کے دوڑ سے باہر ہوگئی۔
پہلی زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا میگا فائنل آج کھیلا جائیگا، فائنل اور اختتامی تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی ہوں گے۔
آج ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ہزارہ ڈیفوڈلز کا مقابلہ پشاور آل اسٹارز سے ہوگا جس کے بعد فائنل مقابلہ ہوگا۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے زلمی اسٹارز کے فینز کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پہنچ کر فائنل انجوائے کرنے کا اپیل کی۔
قبل ازیں پشاور تھنڈرز نے ڈی آئی خان کی ٹیم کو 62 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا اسی طرح ہزارہ نے مالاکنڈ ریجن کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔
اسی روز مردان اور کوہاٹ کے مابین کھیلے گئے ایک اور میچ میں مردان ریجن کی ٹیم نے 10 وکٹوں فتح اپنے نام کرلی تھی۔