کھیلوں کی دنیا

پی سی بی کے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی سمیت 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے 25-2024کے بین الاقوامی کرکٹ سیزن کے لیے 25 کھلاڑیوں کو 12 ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کیے ہیں جو یکم جولائی 2024 سے مؤثر ہیں۔ کنٹریکٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو "کیٹیگری اے” میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ اور شان مسعود "کیٹیگری بی” میں ہیں۔پی سی بی نے پانچ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا ہے، جن میں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کی تفصیلات کے مطابق کیٹیگری اے میں بابر اعظم،محمد رضوان،کیٹیگری بی، شاہین شاہ آفریدی،نسیم شاہ،شان مسعود (کپتانی سے مشروط)،کیٹگری سی میں عبداللہ شفیق،شاداب خان، ابرار احمد،ساجد خان، سلمان علی لئے آغا، سعود شکیل،نعمان علی (فٹنس سے مشروط)،حارث رؤف،صائم ایوب جبکہ کیٹیگری ڈی میں عامر جمال،محمد وسیم جونیئر،محمد حریرہ،میر حمزہ،خرم شہزاد، محمد علی، عثمان خان،عرفان خان نیازی، حسیب اللہ خان،عباس آفریدی اور کامران غلام شامل ہیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان کنٹریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button