8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ اور اس کے نتیجہ میں قیمتی جانی و مالی نقصان کی یاد میں قومی استقامت کا دن منگل 8 اکتوبر 2024 کو منایا گیا
8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلہ اور اس کے نتیجہ میں قیمتی جانی و مالی نقصان کی یاد میں قومی استقامت کا دن منگل 8 اکتوبر 2024 کو منایا گیا۔اس دن کی مناسبت سے سرکاری و غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹیز کی فعال شرکت کو یقینی بنانے، قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی استعداد کار میں اضافہ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
8 اکتوبر 2005 کا زلزلہ ہمارے شہروں اور دیہاتوں میں ناقابل فراموش تباہی کا باعث بنا تھا تاہم اس موقع پر پوری قوم نے بے مثال استقامت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور متاثرین کی دل کھول کر مدد کی جبکہ عالمی برادری، دوست ممالک، سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیموں نے بھی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف سڑکوں، تعلیم، صحت اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو میں مدد کی بلکہ زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو امید بھی دی اور انہیں اپنی زندگیوں کی تعمیرنو کے قابل بنایا۔