کھیلوں کی دنیا
اولمپک گیمز اتھلیٹکس، سویڈن کے آرمنڈ ڈوپلانٹس نے مینز پول والٹ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا
اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں سویڈن کے آرمنڈ ڈوپلانٹس نے مینز پول والٹ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
مردوں کے پول والٹ ایونٹ میں سویڈن کے 24سالہ آرمنڈ ڈوپلانٹس نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔امریکا کے 31 سالہ ثام کینڈرکس دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور یونان کے 24 سالہ ایتھلیٹ ایمانویل کرالیسی تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔