ٹاپ نیوز

ماحولیات کے تحفظ، انسانی صحت اور خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کا مثبت اور ذمے دارانہ استعمال کرنا ہوگا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی تقریب سے ورچوئل خطاب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ، انسانی صحت اور خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کا مثبت اور ذمے دارانہ استعمال کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی میں ہونے والی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے ڈاکٹروں اور فزیشنز پر زور دیا کہ وہ میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی تیز ترین تبدیلیوں سے استفادہ کریں، حالیہ دور میں میڈیکل سائنس بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت میڈیکل سائنس میں تحقیق کرنا کم خرچ اور آسان ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور فزیشنز کو بیماریوں کی درست تشخیص کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ انسانی خلیوں اور جینز کے تجزیہ کی بدولت بیماریوں کے لاحق ہونے سے پہلے ہی تشخیص ممکن ہوئی ہے، لہذا طلباء کو معلومات یاد رکھنے کی بجائے اس کا تجزیہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

صدر مملکت نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے شعبہ تعلیم کے قائم کردہ معیار کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ اس نے پاکستان میں ڈینٹسٹری کے شعبے کی ترقی کے لیے بھی نمایاں اقدامات کیے ہیں۔\

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button