ایران نے آئل ٹینکروں پر تازہ امریکی حملوں کے جواب میں میزائلوں کی بارش کردی : روسی میڈیا

ایران نے آئل ٹینکروں پر تازہ امریکی حملوں کے جواب میں میزائلوں کی بارش کردی۔
پاسداران انقلاب نے امریکی بحریہ کے 2 ڈسٹرائیرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردن میں امریکا کے ایف تھرٹی فائیو، ایف ففٹین ہینگرز کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ خلیج میں 2 امریکی بحری جہازوں اور 8 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا سے انتقام لیتے ہوئے دشمن کو غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردن میں پینٹاگون کا ڈیفنس نظام ایرانی میزائل روکنے کیلئے فعال ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اردنی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے 20 میزائل داغے، 18روک لیے گئے،2 آبادی سے باہر گرے۔
اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فورسز نے ایران کے 5 خام تیل بردار بحری جہاز تباہ کردیے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے 2 روز کے دوران امریکی بحری جنگی جہاز کو 2 مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کے بعد کی گئی۔
ایرانی بحریہ نے خبردار کیا تھا کہ کویت اوربحرین کی بندرگاہوں سے تمام آئل ٹینکروں کا عملہ انخلا کر جائے جہاں امریکی اہلکار ہیں۔



