قومی
صدر آصف زرداری کی برطانیہ سے آج پاکستان روانگی مؤخر، نیا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان

لندن: صدر آصف علی زرداری کی برطانیہ سے آج پاکستان روانگی مؤخر ہوگئی۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پاکستان روانہ نہیں ہوں گے،ان کی روانگی کا نیا شیڈول کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل ذرائع نے کہا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، صدر آصف علی زرداری نے دو دن کے لیے فرانس جانا تھا تاہم اب وہ برطانیہ سے پاکستان آئیں گے۔
خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر پاکستان سے ملے تھے۔



