برطانیہ کے ائیر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں خرابی دور، سسٹم بحال کردیا گیا

لندن: برطانیہ کے نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں بڑی خرابی دور کردی گئی۔
برطانیہ کے نیشنل ایئر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں بڑی خرابی دور کردی گئی ہے جس کے بعد سسٹم بحال ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق خلل سے لندن کے ہیتھرو، گیٹوک، مانچسٹر، برمنگھم، ایڈنبرا، لوٹن گلاسگو سمیت 15 بڑے ائیرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔
ایک اندازے کے مطابق ملک بھر کی 4000 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جن میں 1305 پروازیں منسوخ جبکہ 2700 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کی 527 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ 430 میں تاخیر ہے، لندن گیٹ وِک کی 260 منسوخ اور 312 میں تاخیر ہے جبکہ لندن اسٹینسٹڈ کی 122 پروازیں منسوخ جبکہ 300 تاخیر کا شکار ہیں۔
مختلف ائیرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 150 سے 200 منٹ تک پہنچ گیا تھا جبکہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے درجنوں پروازوں کے رخ موڑے گئے۔
حکام کے مطابق رات گئے تکنیکی عملے اور انجینئرز خرابی کی وجہ تلاش کرکے سسٹم کو فوری طور پر بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے تھے۔



