عالمی
امریکی پابندیوں میں نرمی ختم ہونے کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات جاری ہیں: وزیرِ تیل

ایران کے وزیرِ تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے تیل سے متعلق پابندیوں میں دی گئی 60 روزہ چھوٹ ختم کیے جانے کے باوجود ایران کی تیل برآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزیرِ تیل نے منگل کو اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی وزارتِ تیل نے برسوں سے ایسے طریقہ کار قائم کر رکھے ہیں جو امریکی پابندیوں کے اثرات کو غیر مؤثر بناتے ہیں۔
محسن پاک نژاد کا کہنا تھا کہ چھوٹ کے خاتمے کے باوجود ایران کی تیل برآمدات کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا اور سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔



