قومی
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کی بھارت کے خلاف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھارت کے خلاف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ ظہور کی شاندار سنچری اور نوجوان شاہینوں کی بہترین ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ دعا ہے کہ بھارت کے خلاف یہ کامیابی ایشیا کپ جیتنے کی جانب پہلا قدم ثابت ہو۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نوجوان کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔



