ٹاپ نیوز

صدرآصف علی زرداری کا کراکوف میں فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے شہر کراکوف میں فائرنگ کے افسوس ناک واقعہ اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدرمملکت نے اپنی جانب سے، حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اس المناک سانحے سے دوچار خاندانوں کو صبر، ہمت اور حوصلہ عطا ہو اور واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد جلد اور مکمل صحت یاب ہوں۔ صدر مملکت نے اس غم کی گھڑی میں پولینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button