ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اِسحاق ڈار کا مصر میں گیزا کے علاقے‘العیات’ میں پیش آنے والے المناک ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اِسحاق ڈار نے مصر میں گیزا کے علاقے‘العیات’ میں پیش آنے والے المناک ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ میں مصر کی حکومتِ اور برادر عوام، بالخصوص ان خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں زخمیوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں مصر اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button