کاروباری

ملکی برآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ،درآمدات اورتجارتی خسارہ میں کمی ریکارڈ

ملکی برآمدات میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2026میں برآمدات کاحجم 2.705ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے 2.671ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.3فیصدزیادہ ہے۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ملکی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر10فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔ اپریل میں برآمدات سے 2.468ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا جومئی میں بڑھ کر2.705ارب ڈالر ہو گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق مئی 2026میں درآمدات پر5.287 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو اپریل کے 6.731ارب ڈالرکے مقابلہ میں 21فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 5.662ارب ڈالرکے مقابلہ میں 6.6فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ کاحجم 2.582ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اپریل کے 4.263ارب ڈالرکے مقابلہ میں 39فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 2.991ارب ڈالرکے مقابلہ میں 14فیصدکم ہے۔مالی سال کے پہلے 11ماہ میں برآمدات کامجموعی حجم 27.90ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 29.56ارب ڈالرکے مقابلہ میں 6فیصدکم ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں درآمدات کاحجم 62.66ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 59.14ارب ڈالرکے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں تجارتی خسارہ کاحجم 34.75ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 29.58ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17فیصدزیادہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button