عالمی
ترکیہ کی لبنان میں اسرائیلی قبضے میں توسیع کی مذمت

ترکیہ نے لبنان میں اسرائیلی قبضے میں توسیع کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے اور انسانی بحران کو مزید گہرا کر سکتا ہے۔ شنہوا کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیاں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں جو غزہ میں اس کے اقدامات سے مماثلت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت جس طرح غزہ میں کر رہی ہے، اسی طرح لبنان میں بھی اپنے زیرِ قبضہ علاقوں کو رہائش کے لیے ناقابلِ استعمال بنانا اور لبنانی عوام کو مستقل نقل مکانی پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔ ترکیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان میں اسرائیلی حملوں اور قبضے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔



