عالمی

ایران کا ہفتہ سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

ایران کے دارالحکومت تہران کے سب سے بڑے ہوائی اڈے، امام خامنہ ای انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتہ کے روز سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق ابتدائی طور پر ترکیہ کے شہر استنبول اور اومان کے دارالحکومت مسقط کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تقریباً دو ماہ کی بندش کے بعد ایران بتدریج اپنی فضائی سروسز بحال کر رہا ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں ہوائی آپریشنز مرحلہ وار بحال کیے جا رہے ہیں تاکہ معمول کی فضائی آمدورفت کو دوبارہ یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ فروری کے اواخر میں شروع ہونے والی علاقائی کشیدگی کے باعث ایران نے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس کے نتیجے میں ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل ہو گئی تھیں، تاہم اب صورتحال میں بہتری کے بعد فضائی آپریشنز بحال کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button