قومی

سردار ایاز صادق و سہیل شوکت بٹ کا حلقہ این اے-120میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نےحلقہ این اے-120 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پرعوام نے اپنے نمائندوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کا شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد عوام میں امید بحال ہوئی ہے۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی تجویز دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کوئی بداعتمادی نہیں ، دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ موجودہ قیادت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے، جبکہ ماضی میں بعض جماعتیں اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹتی رہیں۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت ہزاروں بچیوں کی شادیاں ممکن ہوئیں، جبکہ ہمت کارڈ اور اسسٹیو ڈیوائسز جیسے منصوبے افراد باہم معذوری کو خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button