عالمی

ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت پر پابندی نہیں ، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی فیفا ورلڈ کپ 2026میں شرکت پر پابندی نہیں تاہم ایران شرکت نہیں کرتا تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہوگا۔بی بی سے کے مطابق اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی ایرانی کھلاڑی کو یہ نہیں کہا گیا کہ وہ رواں موسمِ گرما میں امریکا بھر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026میچوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔

مارکو روبیو کے مطابق یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید ایران ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرے اور اس کی جگہ اٹلی شامل ہو جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت کا مسئلہ اس کے کھلاڑی نہیں بلکہ وہ افراد ہیں جنہیں وہ اپنے ساتھ لے کر آئے گا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز کی ان پر پابندی ہے وہ یہ ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو صحافی اور ایتھلیٹک ٹرینرز ظاہر کرتے ہوئے ہمارے ملک میں لائیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button