کھیلوں کی دنیا

بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، سابق کپتان نے بیان بھی جاری کردیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم ہو گیا۔

بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا۔

سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے ، بابر کو اگلی اسائنمنٹس کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

اس کے علاوہ سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button