کاروباری

سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی، فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 258 روپے کی کمی سے 220165 روپے سے کم ہو کر 219907 روپے ہوگئی ۔

10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 201817 روپے سے کم ہو کر 201582 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2443 ڈالر سے کم ہو کر 2427 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button