قومی

پنجاب پولیس کا اشتہاری مجرمان اور منظم جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،ترجمان

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا اشتہاری مجرمان اور منظم جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر سے16 ہزار سے زائد اشتہاری و خطرناک مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے ڈکیتی، قتل سمیت دیگر جرائم میں مطلوب 7ہزار 500سے زائد اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا،اسی طرح مختلف مقدمات میں مطلوب 5165عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کریک ڈائون کے دوران 3ہزار سے زائد عادی مجرم بھی گرفتار ہوئے اور ان آپریشنز کے دوران 355 کریمنلز گینگز کے 893مجرمان گرفتار ہوئے جن سے 29کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک پولیس ٹیموں نے قتل اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں مطلوب 40سے زائد اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا۔ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیموں کو مزید تندہی سے اپنے فرائض انجام دینے کا حکم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ موثر انویسٹی گیشن، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مجرمان کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں جبکہ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مجرمان کے خلاف کریک ڈان اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button