کاروباری

بٹ کوائن کی قیمت 70 ہزار ڈالر سے نیچے آ گئی

بٹ کوائن کی قیمت رواں سال اگست کے بعد پہلی بار 70 ہزار ڈالر سے نیچے آ گئی۔ تاس کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج بائی نینس کے اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت اس سال 20 اگست کے بعد پہلی بار 70,000 ڈالر سے نیچے گر گئی ہے۔ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 5:52 بجے اس کرپٹو کرنسی کی قدر میں 2.18 فیصد کمی آئی اور یہ 69,900 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی تھی۔ صبح 6:09 بجے بٹ کوائن 66,910 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ ایتھریم 1.8 فیصد کمی کے ساتھ 1,983.44 ڈالر پر آ گیا۔کوئن گلاس (Coinglass) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر 125,760 ٹریڈرز کی 901.89 ملین ڈالر مالیت کی پوزیشنز لیکویڈیٹ (ختم) کر دی گئیں۔ ان لیکویڈیشنز میں سب سے بڑا حصہ ہائپر لیکویڈ (Hyperliquid) کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا رہا جن کی مالیت 317.88 ملین ڈالر رہی۔ لیکویڈیٹ ہونے والی رقوم میں سے تقریباً 772 ملین ڈالر کا تعلق لانگ پوزیشنز سے تھا جبکہ 129.8 ملین ڈالر کا تعلق شارٹ پوزیشنز سے تھا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے بڑا لیکویڈیشن آرڈر ہائپر لیکویڈ کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر BTCUSDT پیئر (جوڑے) میں دیا گیا جس کی مالیت 31.09 ملین ڈالر تھی۔کوائن مارکیٹ کیپ کے مطابق پوری کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی کیپیٹلائزیشن (کل مالیت) 2.36 ٹریلین ڈالر رہی جس میں بٹ کوائن کا حصہ 1.41 ٹریلین ڈالر اور ایتھریم کا حصہ 243.26 بلین ڈالر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button