کاروباری

پٹرول 2 روپے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جمعہ کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور قیمت 360 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 330 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button