عالمی

چھٹی حج کانفرنس اور نمائش میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو، سعودی وزیر

سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ چھٹی حج کانفرنس اور نمائش میں شرکت اور بین الاقوامی دلچسپی کے حوالے سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس میں حصہ لینے والے اداروں کی تعداد 2022 میں 84 تھی جو موجودہ ایڈیشن میں بڑھ کر تقریباً 520 ہو گئی ہے، یعنی اس میں پانچ گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق توفیق الربیعہ نے بتایا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کا اندازہ 2 لاکھ سے متجاوز ہے ۔ اس میں 150 سے زائد ممالک کی شرکت شامل ہے، جس میں دنیا بھر سے رہنما، وزرا اور مفتیانِ کرام بھی شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار کانفرنس کی ترقی، بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی اور بھرپور شرکت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، یہاں ایسے معاہدے اور شراکت داریاں بھی طے پائی ہیں جن کا مقصد عازمینِ حج کی خدمات کو بہتر بنانا اور حج کے پورے نظام (ایکو سسٹم) کو مزید ترقی دینا ہے۔وزیر موصوف نے سعودی قیادت کا ان کی سرپرستی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون عازمینِ حج کے لیے خدمات میں مسلسل بہتری لانے میں ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button