قومی
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے تحت بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کر دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےجمعرات کو یہاں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 (پی ایم آئی ایف26) کے تحت منعقدہ بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آذر بھی ان کے ہمراہ تھے۔



