کاروباری

ایل پی جی کی 90 فیصد مقامی پیداوار شفاف نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی 90 فیصد مقامی پیداوار شفاف نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں ایل پی جی کی شفاف نیلامی کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس سیکرٹری پیٹرولیم کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیلامی میں ہر کمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام اہل کمپنیوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

دوسر ی جانب 10 فیصد پیداوار سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے مختص کی جائے گی تاکہ دور دراز علاقوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دستیابی اور غیر منصفانہ قیمتوں سے متعلق عوامی تحفظات دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button