کاروباری

ایس ای سی پی اور اقرا یونیورسٹی کا ایمپاورڈ ویمن -ایتھیکل انویسٹمنٹس کا آغاز ، مقصد شرعی اصولوں کے تحت سرمایہ کاری میں خواتین کی شرکت بڑھانا ہے

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان اور اقرا یونیورسٹی کے ‘سینٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فن ٹیک’نے طالبات، فیکلٹی اور عملے کی خواتین کے لیے دو ماہ کے عملی سرمایہ کاری مقابلے ایمپاورڈ ویمن –ایتھیکل انویسٹمنٹس کا آغاز کر دیا جس کا مقصد شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری میں خواتین کی شرکت بڑھانا ہے۔بدھ کو جاری پریس ریلیز کےمطابق تقریب میں آؤفی (AAOIFI) بورڈ کے چیئرمین شیخ ابراہیم بن خلیفہ آل خلیفہ نے بطور مہمانِ خاص شرکت کی جبکہ اسلامی مالیاتی اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ کراچی میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کمشنر امتیاز حیدر نے کہا کہ مالیاتی شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لیے مالیاتی آگاہی اور باخبر فیصلے لازمی ہیں۔

انہوں نے خواتین کی مالی وسائل تک رسائی کے لیے ایس ای سی پی کے اقدامات کو اجاگر کیا جن میں خواتین کے کاروباروں کے لیے پہلی ڈیجیٹل فنانسنگ پراڈکٹ خودمختار خاتون کی منظوری اور کیپٹل مارکیٹ کے لیے آسان اکاؤنٹ کے طریقے شامل ہیں۔نان بینکنگ فنانس کے شعبے میں خواتین کا اہم کردار ہے، 30 جون 2026 تک این بی ایف سی شعبے میں 59 فیصد اور نان بینکنگ مائیکرو فنانس میں 82 فیصد قرض لینے والوں میں خواتین شامل تھیں جنہیں مالی سال 26–2025 کے دوران 236.2 ارب روپے جاری کیے گئے۔یہ اقدام عملی تجربے اور مالیاتی تعلیم کے ذریعے خواتین میں سرمایہ کاری کی صلاحیتیں پیدا کرنے اور باخبر و ذمہ دارانہ مالی فیصلے یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button