کاروباری

اوگرا کا جمعرات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت کل (جمعرات) کے لئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 75 پیسے اور 1 روپے 85 پیسے فی لٹراضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بدھ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 75 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 377 روپے 85 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button