کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 663.59 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 38.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 376.019 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 16.19 ارب روپے رہی جبکہ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 9.35 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 267.86 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48 ہزار 91.01 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق تشکیل دئیے گئے کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1,242.85 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 2 لاکھ 33 ہزار 976.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ کے 25.40 ملین، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز کے 20.49 ملین اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 18.83 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ، ایل ایس ای سپیس ٹو لمیٹڈ اور ڈی ایس انڈسٹریز لمیٹڈ سرفہرست رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button