عالمی

گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو زبردستی پاکستان بھیجنے کے تنازع پر برطانوی وزیر داخلہ کو شدید تنقید کا سامنا

بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم برطانوی شہری شبیر احمد کو زبردستی پاکستان بھیجنے کے تنازع پر برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

برطانوی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو واپس لینے سے انکار کرتا ہے تو پاکستان پر مختلف پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ شبانہ محمود انتہائی دائیں بازو کے حلقوں کو خوش کرنے کے لیے ایسا کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2012 میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button