عالمی
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اموات بڑھ کر 44 ہزار 235 ہو گئی ، ایک لاکھ افراد زخمی
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 235 ہو گئی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں 13 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران اب تک 44 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے جبکہ ایک لاکھ چار ہزار 638 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں کی 22 لاکھ آبادی اس وقت بدترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
اسرائیلی افواج نے بمباری کے بعد غزہ میں زمینی کارروائی بھی کی اور اس دوران ہزاروں کی تعداد میں بچوں اور خواتین سمیت عام شہری شہید ہوئے۔