کاروباری
بنک آف پنجاب کے قبل از ٹیکس منافع میں 58فیصد اضافہ
بنک آف پنجاب کے قبل از ٹیکس منافع میں 58فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ بنک کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق 30 ستمبر2024 کو ختم ہونے والے9 ماہ کے دوران بنک آف پنجاب کا قبل از ٹیکس منافع 14.10 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا ستمبر2023کے دوران بنک کو 8.94 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح سال2023کے پہلے 9 مہینوں کے مقابلہ میں جنوری تا ستمبر 2024کے دوران بنک آف پنجاب کے قبل از ٹیکس منافع میں5.16 ارب روپے یعنی 58فیصد کا نمایا ں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس دوران بنک کی نان مارک اپ آمدن 80فیصد اضافہ سے 15.74ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ بنک کا نیٹ انٹرسٹ مارجن 29.24 روپے اور اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 2136ارب روپے ہوگئی۔مزید برآں ڈیپازٹس1574ارب روپے اورایکویٹی 84ارب روپے تک بڑھ گئی۔