عالمی

یوکرائنی صدرنے فضائیہ کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

یوکرائنی صدرولادیمیر زیلنسکی نے فضائیہ کے کمانڈرمائکولا اولیسچک کو برطرف کر دیا۔شنہوا کے مطابق صدارتی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک حکم نامے کے مطابق یوکرینصدر ولادیمیر زیلنسکی نےفضائیہ کے کمانڈر مائکولا اولیسچک کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

جاری بیان میں یوکرین صدر نے فضائیہ کو مضبوط بنانے اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ سینٹر ایئر کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اناتولی کریوونوزکو عارضی طور پر فضائیہ کے کمانڈر کے فرائض انجام دیں گے۔ ■

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button