عالمی
یوکرین کے لیے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5 بلین یورو تک پہنچ گئی
یوکرین کے لیے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5 بلین یورو تک پہنچ گئی۔ تاس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کے لیے یورپی یونین کی فوجی امداد 43.5 بلین یورو تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے وزرائے دفاع کی ایک غیر رسمی میٹنگ کے بعد کہا کہ آج ہماری فوجی امداد 43 بلین یوروسے تجاوز کر گئی ہے۔انہو ں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی یونین کے ممالک کو یوکرین کو فوجی امداد کی فراہمی میں تیزی لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ستمبر یا اکتوبر میں یوکرین کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس سے پہلے کہ ان کا مینڈیٹ ختم ہو جائے گا ۔