عالمی

سعودی نائب وزیر خارجہ سے بنگلہ دیش اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش سمیت کئی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ ،اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مصری نائب وزیر خارجہ ابوبکر محمد حنفی سے ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات ، تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ مشترکہ دلچپیسی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انجنینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے کیمرون کے وزیر خارجہ لوجین مبیلا، موریطانیہ کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد سالم ولد مرزوک نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button