قومی

سکیورٹی فورسز کابلوچستان کے تین اضلاع میں آپریشن ، 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے تین اضلاع میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 اگست کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں سکیورٹی فورسز نے 29 اور 30 اگست کو بلوچستان کے ضلع کیچ،پنجگور اور ژوب میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن( آئی بی او ) کیا۔اس آپریشن کے دوران5دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

ان علاقوں میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے یہ آپریشن دہشت گردوں ان کے سہولت کاروں کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button