کاروباری

اسٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے

کراچی: مثبت توقعات اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو مندی کے بادل چھٹ گئے، آٹوموٹیو آئی ٹی فرٹیلائزر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں تازہ سرمایہ کاری سے مارکیٹ میں تیزی رونما ہوئی۔

کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی جس سے ایک موقع پر 565پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 138.55 پوائنٹس کے اضافے سے 78488.21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 37.54 پوائنٹس کے اضافے سے 24923.18 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 204.33پوائنٹس کے اضافے سے 50674.74پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 50.77 پوائنٹس کے اضافے سے 124792.20پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 13.50فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 68کروڑ 08لاکھ 10ہزار 524 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 4544 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 214 کے بھاؤ میں اضافہ، 180 کے داموں میں کمی اور 60 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button