کاروباری

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ، جولائی میں برآمدات و ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر اضافہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سالانہ بنیاد پر جولائی میں ترسیلات زر میں 47.6 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 189 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ بنیاد پر معاشی اپڈیٹ اور آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جولائی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 47.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور رواں برس جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں ملکی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 12.9 فیصد اضافہ ہوا اور ملکی برآمدات کا حجم 2.4 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں مجموعی برآمدات 2.1 ارب ڈالر تھیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ جولائی 2024 میں مجموعی درآمدات میں بھی 16.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا مجموعی حجم 4.8 ارب ڈالر رہا اور گزشتہ سال جولائی میں مجموعی درآمدات 4.1 ارب ڈالر تھیں۔

غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 63.8 فیصد اضافہ ہوا اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں ایف ڈی آئی کا حجم 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر تھا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 78.1 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم جولائی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.2 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 189 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button