عالمی

عالمی توانائی بحران بڑا چیلنج بن گیا: آئی ای اے

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرفاتح بیرول نے خبر دار کیا ہے کہ عالمی توانائی اور معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

شنہوا کے مطابق پیرس میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی توانائی منتقلی مکالمے کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا تاریخ کے شدید ترین توانائی بحران کا سامنا کر رہی ہے، اور تیل و گیس کی عالمی منڈیوں میں بڑی رکاوٹوں کا خدشہ ہے۔یہ اجلاس کوپ 31کی صدارت اور آئی ای اے کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی اور توانائی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو اپنے توانائی ماڈل میں فوری تبدیلی لانا ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button