عالمی

روس جنگِ عظیم دوئم میں فتح کی یاد میں منعقدہ پریڈ میں فوجی ہارڈ ویئر کی نمائش نہیں کرے گا

روس کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ جنگِ عظیم دوئم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کے 81 سال مکمل ہونے کے موقع پر روس رواں سال کی پریڈ میں فوجی ہارڈ ویئر کی نمائش نہیں کرے گا۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ تقریب جو عموماً ہر سال فوجی طاقت کے زبردست مظاہرے کے ساتھ منعقد ہوتی ہے، 9مئی کو دارالحکومت ماسکو کے ریڈ سکوائر میں ہو گی۔ وزارت نے منگل کو ٹیلی گرام پر کہا کہ کئی ملٹری سکول، کیڈٹ کور نیز ملٹری ہارڈویئر کالم رواں سال کی فوجی پریڈ میں موجودہ آپریشنل صورتِ حال کے باعث شرکت نہیں کریں گے۔ وزارت نے کہا کہ پریڈ میں مسلح افواج کی تمام شاخوں کے نمائندگان کی شمولیت متوقع ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ وڈیوز میں یوکرین میں جنگ کے حوالے سے فوجیوں کو خصوصی فوجی آپریشن زون میں کام انجام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک فضائی نمائش بھی طے شدہ ہے۔ وزارت نے کہا کہ پریڈ کے ہوا بازی کے حصے کے دوران روسی ایروبیٹک ڈسپلے ٹیموں کے طیارے ریڈ سکوائر پر پرواز کریں گے اور پریڈ کے اختتام پر ایس یو۔25 گراؤنڈ اٹیک ہوائی جہاز کے پائلٹ ماسکو کے آسمان کو روسی فیڈریشن کے پرچم کے رنگوں میں رنگ دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button